• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی تعطیلات کے موقع پر اے ٹی ایم مشینیں خراب اور کیش جلد ختم

ملتان(سٹاف رپورٹر)عید الفطر کی عام تعطیلات کے موقعہ پر شہر کے مختلف علاقوں میں اے ٹی ایم مشینیں خراب اور کیش جلد ختم ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔عید الفظر کی آمد سے قبل سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو یہ واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ عید الفطرکےتینوں دنوں اور عام تعطیلات کے موقعہ پر اے ٹی ایم مشینوں کو فعال اور ان میں وافر تعداد میں کیش رکھا جائے۔عید الفطرکے تینوں دنوں ڈیرہ اڈا،نیو ملتان،گارڈن ٹائون،حسین آگاہی،ٖحرم گیٹ ،کینٹ،گلگشت،ممتاز آباد،ایم ڈی اے چوک،نواں شہر،گھنٹہ گھر،چوک شہیداں،قاسم پور کالونی کے علاقوں میں نصب اے ٹی ایم مشینیں خراب ہو گئیں جبکہ بعض مقامات پر کیش جلد ختم ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
تازہ ترین