• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ پہلی عید منالی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عیدالفطر کی اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔


تصاویر میں گوہر خان نے مخلتف رنگوں کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر زید دربار کُرتا شلوار میں ملبوس ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں گوہر خان اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ شادی کے بعد پہلی عید منانے پر بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

گوہر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ پہلی عید ہے جو ہم نے ایک ساتھ منائی ہے۔‘

اداکارہ نے خوشی کے اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ بھی لکھا۔

گوہر خان اور زید دربار کی تصویروں کو اب تک ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گوہر خان گزشتہ سال 25 دسمبر کو معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین