• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL 6 کے بقیہ میچز: آج وینیو کا فیصلہ ہونے کا امکان


پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے وینیو کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے فرنچائزز کو تیار رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں میچز ہونے پر کھلاڑی اور متعلقہ افراد چارٹر طیارے سے یو اے ای جائیں گے۔

دوسری جانب کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹنگ اور ہوٹل میں اکٹھے ہونے سے متعلق آگاہ کیا جانے لگا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو 20 میچز کا شیڈول دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ 20 جون تک لیگ مکمل کرنے کے لیے دو سے تین ڈبل ہیڈر کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، پی سی بی کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے عیدالفطر کی تعطیلات کے اختتام پر جواب مل سکتا ہے، عید کے بعد یو اے ای میں کل سے دفاتر کھل رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی نے میچز کی میزبانی کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر رکھا ہے جبکہ پی سی بی کا اعلیٰ سطحی وفد چار روز سے یو اے ای میں معاملات کے لیے موجود ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید