خیبر پختون خوا کے پر فضا علاقے وادی سوات میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، عید کے دنوں کے دوران اسپتال میں کورونا کے 2 مریض انتقال کر گئے۔
اسپتال ترجمان ڈاکٹر نجیب اللّٰہ کے مطابق گزشتہ روز اسپتال میں داخل کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 73 رہ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال سے مزید 9 کورونا وائرس کے مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اسپتال کےترجمان ڈاکٹر نجیب اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ کو ئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔