• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا تاہم عید کے ایام میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث کیسز اور اموات میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 379 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 288 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 8 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 68 ہزار 819 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 376 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 402 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کُل 38 لاکھ 36 ہزار 291 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 25 ہزار 662 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 367 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 78 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 794 ہو گئیں۔


خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 787 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 766 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 79 ہزار 123 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 731 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 831 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 264 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 231 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 514 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 418 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین