وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ اگر کابینہ کی سمری آج رات کو یا کل آگئی، تو ہم شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا نوٹس جاری کر دیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل یا پرسوں شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکانوٹس جاری کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کو 15 دن بھی دیں گے وہ ای سی ایل کےخلاف اپیل کرسکتےہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا نام پی این آئی ایل میں ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے، کابینہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے، کیس چل رہا ہے، یہ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف واپس نہیں آئے اور اب یہ بھی جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کے کیس میں 15 ملزمان ہیں، جن میں تین مفرور ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرنے جارہے ہیں، شہباز شریف کے خلاف گواہ موجود ہیں، بھاگنے کے علاوہ ان کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں کیس لگا، پہلے ہی ٹکٹ کی بکنگ تھی، کورٹ کے فیصلے کا وزارت داخلہ کو کوئی نوٹس نہیں آیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اس لیے واپس آئے کہ انہیں اندازہ تھا کورونا سے تباہی پھیلے گی۔