• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کو باہر جانے کی اجازت پر کل سپریم کورٹ میں اپیل ہوگی، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے اپوزیشن بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا نام پی این آئی ایل میں ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ہے، کابینہ نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے، کیس چل رہا ہے، یہ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف واپس نہیں آئے اور اب یہ بھی جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کے کیس میں 15 ملزمان ہیں، جن میں تین مفرور ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرنے جارہے ہیں، شہباز شریف کے خلاف گواہ موجود ہیں، بھاگنے کے علاوہ ان کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں کیس لگا، پہلے ہی ٹکٹ کی بکنگ تھی، کورٹ کے فیصلے کا وزارت داخلہ کو کوئی نوٹس نہیں آیا۔

 شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اس لیے واپس آئے کہ انہیں اندازہ تھا کورونا سے تباہی پھیلے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے نوازشریف کو باہر بھیجنے کے حق میں ووٹ دیا تھا، 50 وزیروں میں نے 14 نے حمایت میں، 36 نے مخالف میں ووٹ دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف 3 دفعہ اسلام آباد آئے، مولانا فضل الرحمان سے نہیں ملے، عمران خان کہیں نہیں جارہے، اپوزیشن ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ فوج دوسری پارٹیوں سے رابطہ کرتی ہے تو اس میں کیا حرج ہے، پاکستان کے ادارے جب ذہن بناتے ہیں تو پاکستان کے لیے بناتے ہیں، سعودی دورے میں آرمی چیف موجود تھے، ون آن ون ملاقات میں بھی موجود تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ جی ایچ کیو کے گیٹ نمر چار کی پیداوار ہیں، یہ آج انقلابی کیسے بن گئے؟۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ووٹ نہ دیں، میری اطلاعات اور اندازہ ہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کو ووٹ ڈالیں گے۔

تازہ ترین