• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان کی یوتھ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کووڈ کے سبب مؤخر

اسلام آباد (اے پی پی) یوتھ ورلڈ ٹائٹل کے لئے عثمان وزیر کی فائٹ کووڈ کی وجہ سےموخر کر دی گئی ۔ فائٹ مینی پاکیو پروموشن کے تحت 22 مئی کو منیلا میں ہونی تھی۔ تاخیر کا اعلان ورلڈ چیمپئن جیروان انکجاس نے کیا۔ جیران انکجاس نے کہا کہ چند دن بعد نئی تاریخ کا اعلان کریں گے، فائٹ کرونا کی وباء کے باعث موخر کی گئی۔ جلد نئی تاریخ کا اعلان ہوگا۔ عثمان وزیر نے کہا کہ ہم تیار ہیں اور مزید پریکٹس جاری رکھیں گے۔ انڈر کارڈ کے تحت آصف شاہ اور کامران خان کی فائٹس بھی موخر کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین