• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار کرنیوالے 2 ڈاکو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے، معاملہ مشکوک ہے، تفتیش کررہے ہیں، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رنچھوڑلائن جوبلی ہوتی مارکیٹ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے2ڈ اکووں کوپکڑ کر شدید تشددکےبعد پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جوبلی مارکیٹ ہوتی مارکیٹ کے قریب2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے شور مچانے پر عوام جمع ہوگئے اور دو نو ں کو پکڑ کر بری طرح زدوکوب کیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو عوام سے چھڑاکر شدید زخمی حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا ،جہاںان کی شناخت 40سالہ امین اور10سالہ طلحہ کے ناموں سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق زخمیوں سے اسلحہ نہیں ملا ہے اور معاملہ مشکوک ہے، تاہم واقعے کی تفتیش کررہے ہیں ۔

تازہ ترین