• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی سے زیادتی نہیں ہورہی، ارسا


کراچی(ٹی وی رپورٹ) پانی کی تقسیم کے معاملے پر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا ردعمل آگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ پانی کی تقسیم میں کسی صوبے سے زیادتی نہیں ہورہی، صوبوں کو واٹر اکارڈ کے تحت پانی تقسیم کیا جارہا ہے۔ ارسا حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کی کمی کے باعث کچھ دن پانی کی کمی کا سامنا رہا، سندھ کو کپاس کی کاشت کے وقت پنجاب سے زیادہ پانی فراہم کیا۔ حکام کے مطابق سندھ کو اب تک صرف 4 فیصد پانی کی کمی ہوئی، اسی عرصے میں پنجاب کو 16 فیصد پانی کی کمی رہی، جنوبی پنجاب کو کپاس کی کاشت کے لیے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ارسا کا کہنا ہے تونسہ پنجند لنک کینال پر کوئی پاور ہاؤس منصوبہ زیر غور نہیں، سندھ پانی کے غلط اعدادوشمار پیش کررہا ہے۔ارسا کے مطابق سندھ بلوچستان کے حصے کا پانی بھی خود استعمال کررہا ہے، سندھ کو 7 لاکھ ایکڑ فیٹ پانی منگلہ ڈیم سے بھی فراہم کیا، سندھ حکومت کی جانب سے تکنیکی مسئلے کو سیاسی بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین