پشاور، چا سد ہ (نمائندگان جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے بانی صدرمرحوم خان عبدالولی خان کی بیوہ اور پارٹی کی سابق صوبائی صدر،بزرگ خاتون سیاستدان بیگم نسیم ولی خان طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کرگئیں،انہیں شوگر اور قلب کا عارضہ لاحق تھا مرحومہ کو ولی باغ چارسدہ میں خان عبدالولی خان اور بیٹے سنگین ولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا، صدر عار ف علو ی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، شاہ محمود قریشی ،سابق افغان صدر حامد کرزئی، اسد قیصر، شہباز شریف ، بلاو ل بھٹو، مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری،یوسف رضا گیلانی، شیری رحمٰن، حمزہ شہباز ، پیر نور الحق قادری ،عثمان بزدار،سراج الحق ،احسن اقبال، پرویز رشید، پیر صابر شاہ، اقبال جھگڑا،آفتاب شیرپاؤ، سکندرحیات شیرپاؤ، خو رشید شاہ ، رضا ربانی،خالد مقبول صدیقی ،جسٹس (ر) حسن فیروز اور دیگر نے اظہار افسو س کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات اور اہلخانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔نماز جنازہ میں امیر حیدر خان ہوتی، میاں افتخار حسین، زاہد خان، ارباب عمر فاروق کاسی، ایمل ولی خان،شاہی سید ،سردارحسین بابک، امیربہادر خان ہوتی، غلام احمد بلور، لونگین ولی خان ،امیر مقام، شاہ جی گل آفریدی، محسن داوڑ، لعل محمد خان، ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں، پارٹی کارکنان اور عام عوام کے ساتھ ساتھ افغان قونصلیٹ اور جے یو آئی ف کے وفود نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔