اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے یہ منظوری سر کولیشن کے ذ ریعے دی ہے۔کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی ،وزارت داخلہ آج شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نامہ جاری کرے گی۔