• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری مجرموں کے 2سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) صدرڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرموں کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ اوجاتلی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے دورانقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زبیر علی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران محمد ابرار نے اشتہاری مجرم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد دی، جس پرجاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کارمحمد ابرار کو گرفتا رکرلیا،جبکہ ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نیاز علی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران گل حیات نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی،کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کے سہولت کارگل حیات کوگرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تازہ ترین