• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گلوبل کا ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ’گوگل پے‘ اب پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ ہونے والا ہے۔

’گوگل پے‘ رواں سال مارچ کے وسط تک پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کروا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں گوگل نے تصدیق کی تھی کہ یہ ڈیجیٹل سروس پاکستانی صارفین کو ویزا، ماسٹر کارڈ اور سرکردہ مقامی بینکوں کے ساتھ تعاون سے فراہم کی جائے گی۔

یہ ڈیجیٹل سروس پاکستانی صارفین کو اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والِٹ ایپ کے ذریعے ’گوگل پے‘ سے لنک کرنے کی اجازت دے گی جس کے بعد وہ بغیر کسی کانٹیکٹ کے ڈیجیٹل ادائیگیوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

’گوگل پے‘ ابتدائی مرحلے میں صرف کانٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو فعال کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

پاکستان میں ابتدائی مرحلے میں صارفین کے لیے گوگل والِٹ کی خصوصیات کا مکمل مجموعہ جیسے کہ لائلٹی کارڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ پاس دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ’گوگل پے‘ کی پاکستان میں لانچ کی تیاریاں جاری ہیں اور اس کے لیے 4 سے 6 بڑے بینک ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حوالے سے تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کا ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ ’گوگل پے‘ کو سپورٹ کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

ملک کے بنیادی ڈھانچے میں 133,000 پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) ٹرمینلز ہیں جن میں سے 99 فیصد پہلے ہی موبائل کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید