روایتی مہارت اور جدت کا حسین امتزاج لیے گل احمد آئیڈیاز کے پاکستان میں سب سے بڑے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح کراچی میں کر دیا گیا۔
گل احمد آئیڈیاز کے پاکستان میں سب سے بڑے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح ڈولمن مال کلفٹن میں 30 ہزار مربع فٹ پر کیا گیا ہے جہاں اعلیٰ معیار، منفرد ڈیزائن پر مبنی ملبوسات اور کلیکشن کے ساتھ اسٹور میں ڈیکور آئٹمز اور لگژری اشیاء بھی دستیاب ہیں۔
اسٹور میں خواتین کے لیے بغیر سلے کے ساتھ تیار ملبوسات کی وسیع رینج دستیاب ہے جو روزمرہ استعمال اور خاص مواقع دونوں کے لیے موزوں ہے۔
یہاں مردوں کے لیے دلکش کپڑوں کی بہترین کلیکشن بھی دستیاب ہے جس میں سلے اور بغیر سلے دونوں اقسام کے کپڑے شامل ہیں۔
گھروں کی آرائش کے لیے بیڈ شیٹس، کشن کورز، تولیے اور دیگر اشیاء بھی آئیڈیاز اسٹور سے خریدی جا سکتی ہیں جو گھر کی خوبصورتی اور آرام میں اضافہ کرتی ہیں۔
دلکش خوشبوؤں کی خاص رینج بھی اسٹور کا حصہ ہے جو طرزِ زندگی کو مزید خوش گوار بناتی ہے۔