• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائرہ قتل کیس کا مرکزی ملزم سعد پولیس کے سامنے پیش

لاہور میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کے قتل کیس میں مرکزی ملزم سعد امیر بٹ پولیس کے سامنے پیش ہوگیا، ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے مائرہ کو قتل نہیں کیا۔

پولیس ذرائع کے مطاق ملزم سعد امیر بٹ عبوری ضمانت کروانے کےبعد شامل تفتیش ہوا ہے، اس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے وقت وہ گھر میں سو رہا تھا۔

سعد امیر بٹ نے بتایا کہ مائرہ سے پہلے دوستی تھی جو بعد میں ختم ہو گئی تھی کیونکہ مائرہ کا ظاہر جدون سے تعلق بن گیا تھا۔

اس نے مزید بتایا کہ مائرہ نے اغوا کا جھوٹامقدمہ درج کرانے کی کوشش بھی کی تھی جبکہ میں نے اسے اغوا کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

واضح رہے کہ مائرہ کو 3 مئی کو ڈیفنس میں قتل کیا گیا تھا، مائرہ کی دوست اقرا سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں اور قتل کے 14 روز گزر جانے کے باوجود بھی پولیس قاتل تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

تازہ ترین