سمندری طوفان تاؤتے شدید ترین سمندری طوفان میں بدل کر بھارتی ریاست گجرات کے سر پر پہنچ گیا۔ ممبئی میں بھی سمندر بپھر گیا۔
ساحل پر پولیس نے ناکے لگادیئے اور شہریوں کو سمندر کی طرف آنے سے روکنا شروع کردیا، طوفانی ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کی رفتار 114 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔
طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ممبئی کا ایئرپورٹ بند کردیا گیا۔