بھارت میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے والے 26 افراد کےخون میں پھٹکیاں بننے کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق ایسٹرازینیکا بھارت میں 16 کروڑ 40 لاکھ افراد کو لگائی جاچکی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں 26 افراد کے کیس قابلِ نظر انداز ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسٹرازینیکا کے فائدے اس کے ممکنہ نقصانات پر حاوی ہیں، کچھ ملک ممکنہ خطرات کے باعث ایسٹرا زینیکا کا استعمال روک چکے ہیں۔