• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ،بیٹے تیمور علی کے الیکشن لڑنے کا امکان

لاہور (نمائندہ جنگ)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے،قوی امکان ہے کہ ان کے صاحبزادے چوہدری تیمور علی خان والد کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے سے متعلق نئے قانون کے اطلاق سے قبل چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی کی نشست جہاں سے وہ گزشتہ انتخابات میں 32 ہزار ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے، چھوڑ دیں گے کیونکہ نئے قانون کے تحت انہیں حلف اٹھانا ہوگا یا پھر سیٹ خالی کرنا ہوگی۔

تازہ ترین