• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، رشوت لیکر کورونا ویکسین لگوانے میں مدد کرنے والے 18 ملازم معطل

لاہور ( جنرل رپورٹر )رشوت لیکر کورونا ویکسین لگوانے میں مدد کرنے والے 18ملازم معطل کردیئے گئے ملازم پیسے لیکررجسٹریشن کرواتے اورشہریوں کو لائن میں لگنے سے بچاتے تھے،مزیدتحقیقات جاری۔ملازمین پیسے لیکر شہریوں کی رجسٹریشن کرواتے اور انہیں لائین میں لگنے سے بچاتے تھے۔ جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی لاہور نے ملازمین کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نواز جوہن، سجاد علی، محمد تنویر، بابر علی، کرامت علی، امجد علی، تیمور فیاض، محمد یوسف، فقیر حسین ، کاشف مسیح، محمد اکرام، محمد اسامہ، بشری فرمان، ابیر شہزادی، امتیاز علی، اقصی شاہد، شہزاد حسین اور اللہ وسایا کو رشوت لیکر لوگوں کو ویکسین لگانے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین