• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کے سابق چیف انجینئر خالد ملک انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق چیف انجینئر خالد ملک مختصر علالت کے بعد پیر کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے ان کی نمازجنازہ اور تدفین بحریہ ٹاون فیز 8 میں کی گئی مرحوم واٹر بور ڈ سے 2008میں ریٹائر ہوئے تھے دوران ملازمت انہوں نے ورلڈ بنک کے پروجیکٹ ،چیف انجینئر واٹر سمیت اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں انہیں ادارے کے دیگر انجینئرز ایک استاد کا درجہ دیتے تھے ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان ،سابق ایم ڈی محمد سلیمان چانڈیو سمیت ڈی ایم ڈیز غلام قادر عباس ،محمد ثاقب ،وقار ہاشمی،چیف انجینئر سعید شیخ اور دیگر نے خالد ملک کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ادارے کے لئے خدمات کویاد رکھا جائے گا کیونکہ وہ ایک اثاثہ تھےاللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

تازہ ترین