• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی بربریت پر شوبز ستاروں کا پُر زور احتجاج

پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری بمباری اور پُر تششد واقعات پر احتجاج کیا گیا ہے۔


جہاں دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک کی عام و خاص شخصیات فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور تشدد کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں وہیں پاکستانی شوبز ستارے بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔


گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور شہر کے پریس کلب کے باہر عام عوام سمیت فنکاروں کی جانب سے بھی اسرائیل کی سفاکی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے دوران نامور اداکاروں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہاتھوں میں بینر تھامے فلسطین کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور اُن کے لیے آواز اٹھائی گئی۔

ان فنکاروں میں عثمان خالد بٹ، مریم نفیس، علی رحمٰن خان، اہلیہ اور اپنی ننھی سی بیٹی کے ہمراہ فواد خان، دنا نیر مبین، ہانیہ عامر و دیگر شامل تھے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی جانب سے احتجاج کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا بھی بھر پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ 

تازہ ترین