• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کی صورتحال پر دل افسردہ ہے،عائزہ خان

فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور تشدد کے خلاف پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اپنے دکھ اور جذبات کا اظہار کررہی ہیں۔اسی حوالے سے اداکارہ عائزہ خان نے بھی پیغام جاری کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد بیٹھے بچوں کی تصاویر پر مشتمل پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا آپ نے تصور کیا ہے کہ آپ سوتے ہوئے اپنے بچے کو چوم رہے ہوں اور نہیں جانتے ہوں کہ آپ سب اسے دوبارہ دیکھ پائیں گے؟ اس وقت فلسطین میں یہی حقیقت ہے۔

عائزہ خان نے لکھا کہ یہ وہ وحشت ہے جو ان بچوں اور معصوم جانوں میں پائی جاتی ہے اس بارے میں سوچتے ہوئے بھی میرا دل دکھتا ہے۔


انہوں نے مزید لکھا کہ ہم زیادہ کچھ نہیں کرسکتے لیکن ہمارے پاس آواز ہے جسے ہم سب مل کر اپنے بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین