شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کو بھی فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے 10 سالہ بچی کے ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلسطینی بچوں کو ان کے بچپن میں ہی شناخت دیں۔‘
عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ان کے مستقبل کو گولیوں کا نشانہ بننے سے بچائیں۔ فلسطین کے بچوں کو جنگ کی وحشت سے بچائیں۔‘
انہوں نے لکھا کہ براہِ کرم فلسطین کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔
واضح رہے کہ فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 10ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، محلے اُجڑ گئے، بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔