• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معید یوسف کو وفاقی وزیر کے برابر کا عہدہ مل گیا


وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف کو مشیر بناکر وفاقی وزیر کے برابر کا منصب دے دیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی معید یوسف مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معید یوسف کاعہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ معید یوسف کو 24 دسمبر 2019 کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین