• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ اسکینڈل براہ راست وزیراعظم کی نگرانی میں ہوا، احسن اقبال


سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ رنگ روڈ اسکینڈل براہ راست وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں ہوا۔

ساتھی رہنما مفتاح اسماعیل کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے رنگ روڈ اسکینڈل سے اپنے ساتھیوں کے رہائشی منصوبوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ رنگ روڈ اسکینڈل کے ذریعے عمران خان اور بزدار نے قومی خزانے پر 60 ارب روپے کا بوجھ ڈالا ہے۔


ن لیگی رہنما نے مزید نے کہاکہ افسران کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، اس معاملے میں عمران خان اور عثمان بزدار مجرم ہیں، انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔

احسن اقبال نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کریسی کی حکومت ہے،حکومت کا دھیان صرف کرپشن پر ہے۔

تازہ ترین