• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف کے ساتھ ریلیشن میں پہلا قدم میری طرف سے بڑھایا گیا، کرینہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے بہت سی فلموں میں اکٹھے کام کیا ہے جن میں ایجنٹ ونود، ٹشن اور کچھ دیگرشامل ہیں، تاہم ان کی پہلی فلم ’اوم کارا‘ کے سیٹ پر ان کے درمیان نہ ہونے کے برابر بات ہوئی تھی جو بعدازاں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس فلم کے دوران جوڑا محض رسمی جملوں تک ہی محدود رہا تھا۔کرینہ کپور کے مطابق ’دونوں مختلف ادوار کے لوگ تھے، سیف علی خان ایک مختلف نسل سے تھے، میں ان کو جانتی تھی، میں نے ان کو فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے سیٹس پر بھی دیکھا تھا جب سیف اور لولو جودھپور میں اس کی شوٹنگ کر رہے تھے۔‘کرینہ کپور کے مطابق ’اس کے بعد ہم نے ’اوم کارا‘ فلم کی، جہاں ہم نے بات تک نہیں کی۔کرینہ کا کہنا تھا کہ ’وہ ہمیشہ کی طرح ایک خوشگوار صبح تھی، انہوں نے ہمیشہ کی طرح مجھے کہا ’گڈ مارننگ میم‘ اور بہت احترام دیا۔کرینہ کپور کے بقول ’سیف ایسی شخصیت ہیں جن کو ہر عورت پسند کرے گی، ہمارے ریلیشن میں پہلا قدم میری طرف سے بڑھایا گیا۔ سیف دراصل ایسے آدمی ہیں جو کبھی کسی عورت کی طرف نہیں جاتے۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میری ان کی طرف توجہ پر ان کا انداز ایسا تھا جیسے کہہ رہے ہیں مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ایسا کرینہ کر رہی ہیں، جبکہ اگلا ردعمل ایسا تھا کہ کیوں؟ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ ایسے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ ان باتوں سے ان کا مطلب کیا تھا، آیا کہ انہوں نے یہ سوچا کہ وہ خوش قسمت ہیں یا پھر کچھ اور، اس پوری صورت حال کی ذمہ دار میں تھی۔سیف علی خان اور کرینہ کپور2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔ ان کے ہاں دسمبر 2016 میں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی جبکہ دوسرا بیٹا اس سال کے اوائل میں پیدا ہوا۔

تازہ ترین