• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی تعطیلات، 499 شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور موبائل فونز سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر بھر میں عیدالفطرکی تعطیلات اورلاک ڈاؤن کے دوران 499 شہریوں کوان کی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اورقیمتی موبائل فونزسے محروم کردیا گیا،4 روز کے دوران 300 موٹر سائیکلیں چوری اور 177 موبائل فون اسلحے کے زور پر چھین لیے گئے ،تفصیلات کے مطابق شہر میں عیدالفطر کے چار روز کی تعطیلات اورلاک ڈاؤن کے دوران بھی اسٹریٹ کرائمزکی وارداتیں عروج پر رہیں سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق13 سے 16مئی تک مسلح لیٹروں نے 499شہریوں کو ان کے گاڑی ، موٹر سائیکلوں اور قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا گیا ،رپورٹ میں مزید بتایا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کےدوران 1 گاڑی اور 12 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں چار روز کے دوران 9گاڑیاں اور 300موٹر سائیکلیں بھی چوری کی گئیں ، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران مسلح لیٹروں نے 177 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کر دیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16مئی کو ایک گاڑی اسلحے کے زور پر چھینی گئی ، 13مئی کو 3،14 اور 16 مئی کو 4 گاڑیاں چوری کی گئیں اسی طرح 13مئی کو 4موٹر سائیکلیں ، 14مئی کو 3 موٹر سائیکلیں ، 15مئی کو 4 موٹر سائیکل اور 16 مئی کو 1موٹر سائیکل اسلحے کے زور پر چھینی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13مئی کو 80 موٹر سائیکلیں چوری ، 14 مئی کو 78 موٹر سائیکل ، 15 مئی کو 63 اور 16 مئی کو 79 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں ، 13مئی کو59 شہریوں سے ان کے قیمتی موبائل فون بھی چھینے گئے، 14 مئی کو 33 اور 15 مئی کو 43، 16 مئی کو 42 شہریوں کو ان کے قیمتی موبائل فونز سے محروم کردیا گیا ۔

تازہ ترین