• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز نے مزید 2 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا، پاکستان کی مذمت

اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے مزید دو کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ سری نگر کے نواحی علاقہ خانموہ میں بھارتی فوج نے 2کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔ بھارت نے پبلک سیفٹی ایکٹ، آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ جیسے کالے قوانین کے ذریعے فوج کو جعلی چھاپوں، قتل کے اختیارات دے رکھے ہیں زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مزید 2 کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں منظم تشدد کی اقوام متحدہ انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔

تازہ ترین