سیالکوٹ (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف رنگ روڈ اسکینڈل پر حکومت پربرس پڑے اور کہا ہے کہ آئے روز نئے نئے اسکینڈل آتے ہیں، ایسی بدترین حکومت نہیں دیکھی۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کے آئے روز نئے نئے اسکینڈل آتے ہیں، ایسی بد ترین حکومت نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے ملک کوتباہ کر دیا ہے۔