• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم اسلام اختلافات بھلا کر فلسطینیوں کی فیصلہ کن مدد کرے، سراج الحق

عالم اسلام اختلافات بھلا کر فلسطینیوں کی فیصلہ کن مدد کرے، سراج الحق 


اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالم اسلام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے اور تاریخ کے اس اہم موڑ پر اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال دے ،اسلامی ممالک مزید خاموش نہ رہیں،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تیمرہ گرہ دیر پائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سراج الحق نے سعودی عرب ، ایران ، ترکی اور پاکستان کے حکمرانوں سے خصوصی اپیل کی کہ وہ غزہ میں محصور لاکھوں بچوں اور بچیوں کی پکا رکوسنیں ،انہوں نے کہا جماعت اسلامی کئی روز سے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں سے رابطہ میں ہے ، اس سلسلے میں ایک آن لائن اجلاس بھی منعقد کیا جس میں 23 تنظیموں کے 222 مندوبین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شریک حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہانیہ اور خالد مشعل نے شرکاءکو غزہ کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

تازہ ترین