• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین کلین مہم فیز 2 میں ملتان کو ہر صورت اول ہونا چاہیے، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویژن میں کلین اینڈ گرین مہم کے فیز ٹو کا آغاز کردیا گیا۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے گرین کلین مہم فیز 2 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ گرین کلین مہم فیز 2 میں ملتان ڈویژن کو ہر صورت ٹاپ رینک پر ہونا چاہیے۔ کلین اینڈ گرین فیز 1 کے اہداف کامیابی سے مکمل کئے گئے مگر فیز 2 میں اہداف کیساتھ پنجاب بھر میں پوزیشن حاصل کرنی چاہیے۔فیز ٹو میں شجر کاری مہم کے ساتھ صفائی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں شجر کاری مہم کا نیا ٹارگٹ مقرر کریں۔سی او ہیلتھ، سی او ایجوکیشن لگائے گئے پودوں اور مزید لگائے جانے والے پودوں کا مکمل ڈیٹا دو دن میں جمع کروائیں۔فیز ٹو میں 5 مایاواکی جنگل لگانے کا کام شروع ہوجائے گا جس میں ضلع ملتان کے 5 مایاواکی جنگلوں میں 54ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ 250 پلکن کے تیار درخت ملتان ضلع میں لگائے جائیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ تمام اضلاع فیز ٹو کیلئے پلان تیار کرکے کمشنر آفس جمع کرائیں۔ ڈویژنل انتظامیہ کو مخیر حضرات کی شجر کاری میں بھرپور معاونت حاصل ہے۔فیز ون کے تحت ڈویژن میں شجرکاری مہم میں 1.37 ملین پودے لگائے گئے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے نئی جدید مشینری خریدی جارہی ہے۔بھانوں کی شہری علاقوں سے منتقلی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین