• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر فورس کا سابق افسر چارسدہ روڈ پر قتل

پشاور(کرائم رپورٹر) چارسدہ سے پشاور آتے ہوئے تھانہ چارسدہ کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل  سواروں نے ائیر فورس کے ریٹائرڈ آفیسر میاں محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ ائر فورس آفیسر جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور اور دوسرا ساتھی شدید  زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے میاں محمد ایوب حیات آباد کے رہائشی ہے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے ریٹائرڈ ائر فورس آفیسر میاں محمد ایوب سکنہ حیات آباد فیزتھری اپنے ڈرائیور شاد خان اور دوست شجاع ساکنان حیات آباد فی تھری اپنے ایکس ایل آئی میں پشاور کے طرف آرہے تھے کہ راستے میں غنی خان روڈ پر تھانہ چارسدہ کے حدود میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاںپر میاں محمد  ایوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ ڈرائیور اور ساتھی کو ہسپتال میں داخل کرالیا گیا۔  
تازہ ترین