کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں پہلی مر تبہ ٹیبل ٹینس میں مکسڈ ڈبلز مقابلے بھی ہوں گے، اس سے قبل اولمپکس گیمز میں مکسڈ ڈبلز کو شامل کرنے کی دو کوششیں ناکام رہی۔ ٹوکیو گیمز میں ہر ملک کی مرو وخاتون پر مشتمل صرف ایک جوڑی شرکت کریگی۔ مکسڈ ڈبلز کے لئے اب تک گیارہ ٹیموں نے تصدیق کردی ہے۔