• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری نے استعفٰی دے کر اعلٰی اخلاقیات کا مظاہرہ کیا ، شہزاد رائے

پاکستانی گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری کے بارے میں کہا ہے کہ زلفی بخاری نے استعفیٰ دے کر اعلیٰ اخلاقیات کا مظاہرہ کیا ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر زلفی بخاری اور جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ کے میزبان حامد میر کی رِنگ روڈ اسکینڈل کے معاملے پر پروگرام میں ہونے والی گفتگو کی تعریف کی ہے۔

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سر حامد میر آپ نے بہت عمدہ بالنگ کی، اور زلفی بخاری کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کی گئی۔‘

شہزاد رائے نے زلفی بخاری کے بارے میں لکھا کہ ’جس طرح زلفی بخاری نے استعفیٰ دے کر اپنا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی پیشکش کر کے جوڈیشل کمیشن کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کو زلفی بخاری پر فخر ہونا چاہیے‘

خیال رہے کہ جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں بات کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا تھا کہ’انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ رِنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ججز کی نگرانی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

مستعفی معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے لیے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا، مستعفی ہونا ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

تازہ ترین