• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ ریاض حد میں رہیں: حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ریاض حد میں رہیں۔

یہ بات سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ لوگ بھوکے مر رہے ہیں، جبکہ بلاول ہاؤس کی بھینسیں پیڑے کھا رہی ہیں، بلاول ہاؤس میں بھینسیں پالنا جائز اور غریب کو دینا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے، بدامنی عروج پر ہے، ضلع شرقی میں ٹراما سینٹر پر پیپلز پارٹی نے قبضہ کیا، جس پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ راجہ ریاض حد میں رہیں، یاد رکھیں انہیں پیپلز پارٹی میں کتنے ووٹ ملے تھے، انہیں ووٹ تحریک انصاف کی وجہ سے ملے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک کے اپنے مسائل ہو سکتے ہیں، کوئی بھی بلاک عمران خان کے خلاف نہیں ہے۔

تازہ ترین