• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی مکمل منظوری مل گئی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی، بورڈ فرنچائزز کے ساتھ مل کر انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان آن لائن اجلاس آج دوپہر کو ہوگا۔

آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کےانعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

بورڈ ذرائع کاکہنا ہے کہ فریقین کے درمیان آن لائن اجلاس کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔

وسیم خان نے کہاکہ جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پی سی بی کے اسٹاف کا بھی مشکور ہوں۔

تازہ ترین