پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف بیرسٹر علی ظفر نے تحقیقات مکمل کر لیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹرعلی ظفر کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے سفارشات کی تیاری جاری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس ضمن میں بیرسٹر علی ظفر آئندہ چند روز میں اپنی سفارشات وزیرِاعظم عمران خان کو پیش کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرسٹر علی ظفر نے تحقیقات کے سلسلے میں ترین گروپ کے وکلاء اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔