• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کا پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے، فیصل واوڈا

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا جہانگیر ترین گروپ پر برس پڑے۔ ان کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کا پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے ۔

مگر ہم وہ سیاست نہیں جانتے کہ پولیس کی موبائل بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین صاحب کامیاب آدمی ہیں اس میں کوئی شک نہیں، لیکن جہانگیر ترین کہیں سے عمران خان نہیں،جہانگیر ترین کو عزت اللہ نے عمران خان کے وسیلے سے دی،انتخابات میں عمران خان کو ووٹ پڑا انہیں اپنی اوقات نہیں بھولنی چا ہیے، باپ سے قد بڑا ہو جائے تو باپ نہیں کہلا سکتے۔


فیصل واوڈا نے کہا کہ آج عمران خان اگر روایتی سیاستدان زرداری یا نوازشریف جیسے ہوتے تو خدا کی قسم کھا کے کہتاہوںکسی کی آواز نہ نکلے۔

تازہ ترین