• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کو شاہ محمود قریشی کی وارننگ


پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کو شاہ محمود قریشی نے وارننگ دے دی۔

جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ آنے والا ہے، فنانس بل پر مخالفت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت ختم ہوسکتی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ہم خیال گروپ ایسا نہیں کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان پر اعتماد نہ کرنے والوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں، پی ٹی آئی عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ووٹرز نہ ہوتے تو یہ لوگ بھی اسمبلی میں نہیں ہوتے، عمران خان کو لیڈر مانتے ہیں تو لیڈر کے فیصلوں پر آمادگی ظاہر کرنا ہوتی ہے۔

تازہ ترین