• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل بقیہ میچز، کھلاڑیوں کیلئے کوویڈ پروٹوکول تیار

ابوظبی حکام سے جون میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز شیخ زید اسٹیڈیم میں کروانے کی منظوری ملنے کے بعد پلیئرز کا کوویڈ-19 پروٹوکول بھی تیار ہوچکا ہے۔

ابوظبی میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے پلیئرز کو ٹریننگ کی اجازت سے قبل سات روز میں چار ٹیسٹ کلیئرز کرنا ہوں گے، ٹورنامنٹ اسٹارٹ ہونے کے بعد بھی ٹیسٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ابوظبی حکام سے جون میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز شیخ زید اسٹیڈیم میں کروانے کی منظوری ملنے کے بعد پلیئرز کا کووڈ پروٹوکول بھی تیار ہوچکا ہے جو یو اے ای حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔

پلییرز خصوصی طیارے سے روانگی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ-19 ٹیسٹ سے گزریں گے۔

ابوظبی پہنچنے کے بعد پہلے روز، دوسرے روز، چوتھے روز اور پھر ساتویں روز کوویڈ-19 ٹیسٹ ہوگا جس کو کلیئر کرنے کے بعد ٹیموں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

ابتدائی 7 روز کا قرنطینہ مکمل ہونے پر ہر تین دن بعد پی ایس ایل میں شامل افراد کا کوویڈ-19 ٹیسٹ ہوتا رہے گا۔

تازہ ترین