لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے معروف ٹک ٹاکر سے منگنی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ سے منگنی کر لی ہے۔حال ہی میں کچھ ٹک ٹاک اسٹار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو کچھ نے منگنی کی تاہم اب ہر دل عزیز اداکارہ اور ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے بھی منگنی کر لی۔جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ کا نام اکثر ایک ساتھ سنا گیا تاہم جنت مرزا سے سوشل سائٹ پر ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہو گئی ہے؟صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ نے (بی پی) یعنی بات پکی لکھ کے جواب دیا۔واضح رہے کہ جنت کو ان ویڈیوز سے شہرت ملی جو وہ سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتی ہیں۔دوسری جانب جنت مرزا جلد ہی ایک فلم میں بھی نظر آئیں گی۔جنت مرزا کو پاکستان کا سب سے مشہور ٹک ٹاکر کہا جاتا ہے اور ان کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز بھی ہیں۔