• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کے حلف سے پنجاب میں تبدیلی نہیں آئیگی، سعید نوانی

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ ترین گروپ کا مجھ پر سازش کا الزام لگانا درست نہیں ہے،راجہ ریاض کے انٹرویو پر ہنسی آرہی تھی کسی کو زیادتی کی شکایت ہے تو فورمز موجود ہیں، انصاف میں کوئی این آر او نہیں ہوتا ہے، انصاف میں آپ پکڑے جاتے ہیں یا بری ہوتے ہیں، عمران خان کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والا کوئی شخص کہے کہ پارٹی میں صرف عمران خان لیڈر نہیں ہے تو دکھ ہوتا ہے۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں جہانگیر ترین گروپ کے رہنما سعید اکبر خان نوانی اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔سعید اکبر خان نوانی نے کہا کہ ہماری عمران خان یا عثمان بزدار سے کوئی لڑائی نہیں ہے، گروپ میں تحریک عدم اعتماد یا بجٹ کیخلاف جانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، چوہدری نثار کے حلف لینے سے پنجاب حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حلقے میں گروپنگ روکنے کیلئے چوہدری نثار شاید حلف لے لیں جہانگیر ترین گروپ سے ن لیگ کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں ترین گروپ کے لوگوں کو ٹکٹ نہیں دے گی، ترین گروپ کی مولا جٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، آگے سارا کام مولاجٹ نے خود ہی کرنا ہے، جہانگیر ترین کچھ بھی کرلیں عمران خان کی طرف سے معافی نہیں ملے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرنےکہا کہ ترین گروپ کا مجھ پر سازش کا الزام لگانا درست نہیں ہے، اگر انہیں کوئی شکوہ تھا تو واضح کرتے میں نے کس کیس میں کیا کچھ کیا ہے، ترین گروپ سمجھتا ہے جہانگیر ترین کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو اس کیلئے عدالتی فورم موجود ہے۔

تازہ ترین