• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور ڈرامہ نویس اور مصنف ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کرگئے


نامور ڈارمہ نویس، مصنف اور استاد ڈاکٹر طارق عزیز 65 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

نامورمصنف، محقق، شاعر، استاد، ڈرامہ نگار اورپروڈیوسر ڈاکٹر طارق عزیز دونوں ٹانگوں سے معذوری کے باوجود مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہت معتبرمقام رکھتے تھے۔

وہ کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم ان کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوا ۔

ڈاکٹر طارق عزیز کی نمازہ جنازہ لاہور کے علاقے اعظم گارڈن میں ادا کی گئی جس میں ان کے عزیز واقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔

مرحوم نے شہرہ آفاق ڈرامے گیسٹ ہاؤس سمیت کئی یادرگار ڈرامے تحریر کیے جن میں بسیرا، اکھڑ، آنکھ اوجھل زہر باد، علی بابا اور آدھے چہرے جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

ان کو فنی اور علمی خدمات کے اعتراف میں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

تازہ ترین