مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے کاکہنا ہے کہ دنیا کشمیر اور افغانستان میں ظلم پر بات نہیں کرتی، کشمیریوں کی طرح فلسطینی بھی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان کےلیے ہمارے آباء و اجداد نے لاکھوں قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قیامت برپا کررکھی ہے،کشمیر یا فلسطین پر مظالم ہوتے ہیں تو دنیا خاموش ہوجاتی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہاکہ عالمی کرمنل کورٹ میں اس حوالے سے کچھ نہیں ہوا۔
اسمبلی میں حمزہ شہباز نے بتایا کہ ہم فلسطین کے جھنڈے لیکر آ رہے تھے، گیٹ پر دھکم پیل کی گئی،ان کی تقریر کے دوران پنجاب اسمبلی میں شور شرابہ کیا گیا جس کے بعد حمزہ شہباز احتجاجاً اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے اور وقفے کے بعد دوبارہ تقریر کا آغاز کیا۔