عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے رپورٹ ہونے والی اموات کے مقابلے میں 3 گنا زائد اموات ہوئیں۔
وبا کی ابتدا سے اب تک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 34 لاکھ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ لیکن عالمی ادارہ صحت کے گلوبل صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بہت زیادہ لوگ مرچکے ہیں جو اس صورت میں نہیں مرتے اگر یہ وبائی مرض نہ ہوتا۔
یہ اموات یا تو کوویڈ 19 کی وجہ سے ہوئیں یا اس وجہ سے کہ لوگ دوسری بیماریوں کا علاج نہیں کرپائے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2020 میں کورونا وائرس سے براہ راست یا بالواسطہ 3 ملین سے زائد اموات ہوئیں جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے آخر تک 18 لاکھ اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔