وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مثبت قدم ہے مگریہ ناکافی ہے۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں، ہمیں حل کی طرف بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔
گزشتہ روز سی این این کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے، عوامی رائے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں، دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔