• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ 11جون کو پیش ہوگا، PSDP بڑھا کر 900 ارب روپے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( مہتاب حیدر ) حکومت نے 2021۔22 کا بجٹ 11 جون کو پیش کرنے گا فیصلہ کیا ہے ۔جس میں سندھ ،بلوچستان ، گلگت و بلتستان اور کراچی کے دیہی علاقوں خصوصی ترقیاتی پروگرام شامل ہوں گے ۔جس کے لئے بجٹ میں 100 ارب روپے مختص کئے جا نے کا امکان ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ اقتصادی سروے بجٹ سے ایک دن قبل دس جون کو پیش کیا جائے گا ۔ رخصت ہو نے والے مالی سال میں شرح نمو کا تناسب 3.94 فیصد رہا ۔حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی ) کو 800 ارب سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

اب سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی ( اے پی سی سی ) کا اجلاس 26 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں میکرو اکنامک فریم ورک اور آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے فنڈز کی سفارش کی جائے گا ۔

توقع ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت جون کے پہلے ہفتے میں ہو گا تاہم اب تک شیڈول کو حتمی شکلنہیں دی گئی ہے ۔ 

وزارت خزانہ بھی جون کے پہلے ہفتے ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوول مشاورت کرے گی جس میں آئی ایم ایفم حکام پر مالی گنجائش فراہم کرتے ہوئے بجٹ خسارے کا شرح نمو سے تناسب 6 سے 0.5 فیصد بڑھا کر 6.5 فیصد کر نے پر زور دیا جائے گا جس سے 262 ارب روپے کی اضافی گنجائش نکلے گی۔

تازہ ترین