• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت دیکھےکمیٹی کو بانی تک رسائی کیوں نہیں دی جا رہی؟ فیصل چوہدری

فیصل چوہدری : فوٹو فائل
فیصل چوہدری : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر ممبران نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی کوشش کی، لیکن کوئی ہے جو مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیوں نہیں دی جارہی ہے؟ 

فیصل چوہدری نے کہا کہ انہوں نے درخواست کی ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی کی وکلاء کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی ملاقات کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ہم سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھانے چاہتے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید