اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اتحادی جماعت تحریک انصاف سے شکوہ کردیا۔
مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے دس سال ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے رہنے کی وجہ سے گجرات کو نظر انداز کیے رکھا۔
پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی حکومت خدارا ڈیرا غازی خان یا میانوالی سمجھ کر ہی گجرات پر ترقیاتی فنڈ لگا دے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس ابھی موجود ہے، احتیاط کریں اور ان سے پوچھیں جن کے عزیز بچھڑ گئے۔